Live Updates

مطلب کاآرمی چیف کا الزام ،ملک سے غداری کے مترادف ہے۔شاہ اویس نورانی

جھوٹے پروپیگنڈے اور فاشزم پر مبنی سیاست کے فروغ میںعمران ،الطاف سے بھی آگے ہے ریاست مدینہ کا اسلامی ٹچ بھی آپ کو دیا گیا بیرونی ایجنڈا ہے۔ مسلح افواج کو ذاتی طور پرہدف بنا کر ملک دشمنوں کو تقویت پہنچائی جارہی ہے ہماری سیاست پیارے وطن کے وجود کی بقا اور استحکام سے ہے۔کراچی پریس کلب میں جے یو پی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 نومبر 2022 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2022ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل، پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر اور معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ مطلب کا آرمی چیف کا الزام لگانا ملک سے غداری کر مترادف ہے ،پوری فوجی کمانڈ کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا عمران نیازی کی کارستانیوں پر بغلیں بجارہاہے۔

اس ایجنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں جییوپی کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمد غوث صابری، ناظم اعلی محمد مستقیم نورانی، مرکزی رہنما حلیم خان غوری، انجینئر سلیم حسین، عبدالرزاق سانگانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کیا جبکہ اس موقع پر علامہ فیاض احمد سعیدی، علامہ محمد وحید نعیمی، مولانا محمد فرید قادری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں ملکی باگ ڈور سنبھالی ہیاور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے عالمی تعلقات کی بحالی میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔جبکہ پوری قوم آگاہ ہے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کیلیے موجودہ حکومت کی سرتوڑ کاوشوں اور کوششوں کو ناکام بنانے میںسابقہ حکومت کے وزیروں نیملک دشمنی پر مبنی کتنا گھناونا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاسی ساکھ جو عمران نیازی کی ناکامیوں اور نا اہلی کے باعث عوام میں خاصی مقبول ہو رہی تھی ،کے نقصان کی پرواہ نہیں کی۔ہماری سیاست پیارے وطن کے وجود کی بقا اور استحکام سے ہے۔انہوں نے مزید کہ عمران نیازی پاکستان کی تباہی کیلئے حقیقتا سونامی ثابت ہوا۔جھوٹے پروپیگنڈے اور فاشزم پر مبنی سیاست کے فروغ میںعمران نیازی الطاف سے بھی آگیہے۔

نیازی صاحب آپ تو اپنے محسنوں کیلئے باعث شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ تکبر، غرور اور غیر انسانی رویہ کسی بھی قومی لیڈر میں نہیں ہو سکتا۔ آپ کو تو اپنے سوا کچھ نظرہی نہیں آتا۔ آپ پاکستان کے نوجوانوں کی ایک تعداد کو عدم برداشت اور جھوٹ کو فروغ دینیکی مہم جوئی پرلگانے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہیں۔ ریاست مدینہ کا اسلامی ٹچ بھی آپ کو دیا گیا بیرونی ایجنڈا ہے۔

عمران نیازی کے فولوورز شعور سے کام لیں،توشہ خانہ چوری اور فراڈکو چھوٹا اور بڑاکرکے نہیں بلکہ اپنے فخریہ نام نہاد صادق و امین کے سرٹیفیکیٹ کی روشی میں دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی محب وطن مذہبی سیاسی جماعتیں پاکستان کے وجود کے خلاف کسی بیرونی ایجنڈے اور ایجنٹ کو کامیاب نہیںہونے دینگی۔ ملکی استحکام کیلئے آئین کی بالادستی اور اداروں کی اپنے دائرہ کار کی پابندی لازم و ملزوم ہے۔

حکومت پر تنقید یا احتجاج کرنا سیاسی حق ضرور ہے لیکن انتشار، فساد یا بالخصوص پاکستان کے موجودہ حالات میں صرف و صرف ذاتی اقتدار اور انانیت کے باعث ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی ھر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کی مسلح فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ کئی باصلاحیت افسران اور ہزاروں جوانوں کی شہادتیں ملک سے وفا و محبت کا تسلسل ہے۔

نیازی صاحب اپنی اخلاق باختہ سوشل میڈیا بریگیڈ کے مسلح افواج کو ذاتی طورپرہدف بنا کر ملک دشمنوں کو تقویت پہنچارہے ہیں۔ملک انتشار کا متحمل نہیں وگرنہ ہر ایک کو غدار قرار دینے والے عمران نیازی کے جھوٹے آزادی مارچ کے خلاف محب وطن قوم کوسڑکوں پر نکالتے،ان شا اللہ !قوم شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران کے فسادی ایجنڈے کو ناکام بنائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات