پاناماکی سابق وزیر اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ، یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر تعینات

بدھ 23 نومبر 2022 12:26

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2022ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پانامہ کی مشیل مشیٹ کواقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا ہےنیز وہ لاطینی امریکا اور کیریبین کے لیے یو این ڈی پی کی ریجنل بیورو کی ڈائریکٹر بھی ہوں گی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پریس آفس نے جاری بیان میں بتایا کہ مشیل مشیٹ سماجی پالیسی اور عالمی ترقی کی ماہر ہیں جوعالمی ادارے کی قیادت کے لیے کثیر شعبہ جاتی تجربہ رکھتی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ وہ اس وقت سینئر پبلک پالیسی ایڈوائزر اور آکسفورڈ کی غربت کے خاتمے اور عالمی ترقی کےمنصوبے کی ایگزیکٹو ایجوکیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا کی حکومتوں اور پالیسی سازوں کوغربت سے نمٹنے کی کثیر جہتی کوششوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاناماکی وزیر برائے سماجی ترقی کے طور پر انہوں نے اپنے دور میں غربت کے خاتمے کے لیے پہلے قومی کثیر جہتی غربت انڈیکس (ایم پی آئی) کی تشکیل کے عمل کی قیادت کی۔