Live Updates

الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں عمران خان اور اقبال وزیر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کوئی بھی شخص آئین سے بالاتر نہیں ،کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

بدھ 23 نومبر 2022 21:03

الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں عمران خان اور اقبال وزیر کیخلاف ضابطہ اخلاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں عمران خان اور اقبال وزیر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ کوئی بھی شخص آئین سے بالاتر نہیں ،کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اثر امیدوار پر پڑتا ہے،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہاکہ کرم الیکشن میں سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں ،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کوئی بھی شخص آئین سے بالاتر نہیں ،کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں ، سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اقبال وزیر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات