یوم دفاع و شہدا تقریب میں افواج پاکستان کے کامیاب ارتقائی سفر کی داستان اور عزم و ہمت کے 75سال کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش کی گئی

بدھ 23 نومبر 2022 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2022ء) یوم دفاع و شہدا تقریب میں افواج پاکستان کے کامیاب ارتقائی سفر کی داستان اور عزم و ہمت کے 75سال کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش کی گئی ۔ دستاویزی فلم میں پاکستان کی 75 سال میں کامیابیوں بشمول عسکری قیادت کے نمایاں کرداروں پر روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

دستاویزی فلم میں پاک فوج کی سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں، کوویڈ 19 کے دوران پاک فوج کی معاونت ، ریکوڈک ، کارکے منصوبہ ، 2018 میں فاٹا کا کے پی کے میں انضمام ،پیغام پاکستان ، نیشنل سکیورٹی پالیسی ،کشمیر ایکشن پلان ، کراچی ٹرانفارمیشن پلان ، دفاعی حکمت عملی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 2009 میں آپریشن راہ نجات ، آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں سے متعلق بتایا گیا ۔

دستاویزی فلم میں 2017 میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب ، ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکوں کا جال ، سینکڑوں تعلیمی اداروں کا قیام ، نوجوانوں کے لئے خصوصی سکیموں کے اجرا ، نوکریوں کی فراہمی ، معاشی خوشحالی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔