پشتون تحفظ مومنٹ سمیت وانا آل سیاسی پارٹیزکا ڈی سی سائوتھ وزیرستان سے امن وامان کے بابت جرگے کا انعقاد

بدھ 23 نومبر 2022 22:49

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) ضلع لوئر وزیرستان وانا ایف سی کیمپ میں پشتون تحفظ مومنٹ سمیت وانا آل سیاسی پارٹیز نے ڈی سی سائوتھ وزیرستان اشفاق خان سے امن وامان کے بابت جرگے کا انعقاد کیاگیا ۔آل سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں ایاز وزیر، تاج وزیر، اسداللہ وزیر اور عمران مخلص نے ڈی سی صاحب سے مخاطب ہوکر کہاکہ علاقے میں بدامنی عروج پر ہیں 1500 سے زائد پولیس نفری اور سکاؤٹس فورس کے موجودگی میں وانا بازار میں دن دیہاڑے اغواکاری، ڈاکہ زنی اور قتل وغارت گری جیسی واردات میں ہورہے ہیں انتہائی مایوسکون ہیں سیاسی پارٹیوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علاقے میں منشیات کی دھندہ عروج پر پہنچ چکی ہیں خاتمہ ہونا چاہیے۔

آل سیاسی پارٹیز نے مزید کہاکہ ہماری امن وامان کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کو موجودہ عسکری اور سول قیادت کی جانب سے کسی قسم ریسپانس نہیں مل رہاہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈی سی سائوتھ وزیرستان نے ال سیاسی پارٹیز کو یقین دہانی دیکر کہاکہ کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ اپنی توانائی کو مثبت طریقے سے استعمال کریں انھوں نے کہاکہ میں بطور ڈی سی اپنی اختیارات کو اپنی عوام کی خاطر ہر محاذ پر استعمال کرتا رہونگا۔

ڈی سی صاحب نے کہاکہ اج سے منشیات اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی کرونگا اور ہنگامی بنیادوں پر بازاروں پولیس نفری کو ڈیپلائی کرینگے اور ساتھ ساتھ اپ لوگوں کے تمام تر تحفظات سے عسکری و دیگر اعلی حکام کو اگاہ کرونگا۔پشتون تحفظ مومنٹ کے سینئر رہنما شہزادہ وزیر اور زینت اللہ ڈی سی سے مخاطب ہوکر کہاکہ مقامی پولیس فورس اور سکاؤٹس فورس دھوکا دہی کی بنیاد کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون فوٹو شین تک محدود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ تھانوں اور چوکیوں میں پولیس بھی محفوظ نہیں ہیں شہزادہ وزیر نے کہاکہ وانا میں امن واما میں خلل ڈالنا عسکری قیادت کے مرہون منت ہیں فوری طور پر بند ہونا چاہئے ۔