جھوٹا بیانیہ بناکر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اسی جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے، آرمی چیف

بدھ 23 نومبر 2022 23:11

جھوٹا بیانیہ بناکر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اسی جھوٹے بیانیے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جھوٹا بیانیہ بناکر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اسی جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ایک جعلی اور جھوٹا بیانیہ بناکر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اسی جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے، سول ملٹری لیڈرشپ کو غیر مناسب القابات سے پکارا گیا، میں آپ کو واضح کردینا چاہتا ہوں فوج کی قیادت کچھ بھی کرسکتی ہے تاہم کبھی بھی ملک کے مفاد کے خلاف نہیں جاسکتی ہے۔