ڈانس کے آرٹ ہے کو سیکھنے کے لئے استادوں کی تربیت لازمی ہے‘ مہک نور

رقص اسٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے ،اسے صرف فحاشی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ‘ اداکارہ

جمعرات 24 نومبر 2022 14:01

ڈانس کے آرٹ ہے کو سیکھنے کے لئے استادوں کی تربیت لازمی ہے‘ مہک نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ ڈانس کا مقصد صرف اچھل کود نہیں بلکہ یہ باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور اس کو سیکھنے کے لئے استادوں کی تربیت لازمی ہے ،اسٹیج ڈرامے میںانٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور اس کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، رقص اسٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے لیکن اسے صرف فحاشی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور موجودہ دور میں پڑھے لکھے لوگ اس طرف آرہے ہیں ۔ اسٹیج سے وابستہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں خود کو وقت کے ساتھ بدلنا ہے وگرنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ صرف رقص کی بنیاد پر سارا ڈرامہ چلایا جائے بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور سمجھدار لوگ اسے بآسانی تلا ش کر لیتے ہیں۔ اسٹیج پر جہیز کی لعنت کے خلاف ، تعلیم کا شعور اجاکرنے ، معاشرے میں سماجی او رمعاشی انصاف کی تفریق کو موضوع بنایا جاتا ہے اور یہی ہمارے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :