رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے چار مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکہ سرفہرست رہا

جمعرات 24 نومبر 2022 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) رواں مالی سال23-2022 کے پہلے چار مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکہ سرفہرست رہا، اس کے بعد برطانیہ اور چین دوسرے نمبر پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر2022 ـکے دوران امریکہ کو کل برآمدات 2132.689 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا اکتوب22-2021 کے دوران 2096.444 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 1.72 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

امریکہ کے بعد برطانیہ کا نمبر آیا جہاں پاکستان نے گزشتہ سال 745.751 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 685.614 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جو کہ 8.06 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چین تیسری سب سے اوپر برآمدی منزل تھا، جہاں پاکستان نے زیر جائزہ مہینوں کے دوران 678.386 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جو کہ گزشتہ سال کے دوران 763.572 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 11.15 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کو پاکستانی برآمدات گزشتہ سال 536.227 ملین ڈالر کے مقابلے 605.778 ملین ڈالر رہیں جو کہ 12.91 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو گزشتہ سال 532.488 ملین ڈالر کے مقابلے میں 499.040 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔نیدرلینڈز کو 437.312 ملین ڈالر، افغانستان کو برآمدات 158.721 ملین ڈالر،اٹلی کو پاکستان کی برآمدات 327.871 ملین ڈالر کے مقابلے میں 401.020 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ سپین کو گزشتہ سال 316.495 ملین ڈالر کے مقابلے میں 450.245 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیںجبکہ بنگلہ دیش کو برآمدات 244.324 ملین ڈالر کے مقابلے میں 294.859 ملین ڈالر رہیں۔

اسی طرح زیر جائزہ مہینوں کے دوران فرانس کو 163.961 ملین ڈالر کے مقابلے میں 209.851 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ سعودی عرب کو برآمدات 127.196 ملین ڈالر کے مقابلے میں 147.053 ملین ڈالر رہیں۔رواں سال کے دوران ترکی کو پاکستان کی برآمدات 118.416 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 103.683 ملین ڈالر تھیں جبکہ کینیڈا کو 125.404 ملین ڈالر کے مقابلے میں 163.221 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں اور پولینڈ کو برآمدات 120.988 ملین ڈالر تھیں،آسٹریلیا کو رواں سال کے دوران 101.225 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال کے دوران 90.823 ملین ڈالر تھیں۔

مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 2.59 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 9576.107 ملین ڈالر سے بڑھ کر 9825.020 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔