شام میں ترک حملوں سے ہمارے فوجیوں کو خطرہ ہی: امریکی سینٹرل کمانڈ

ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا، بیان

جمعرات 24 نومبر 2022 23:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2022ء) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شام میں ترکیہ کی جانب سے کیے گئے حملوں نے امریکی فوجیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ - شام میں امریکی فوجیوں اور حکام کو اب بھی خطرات ہیں۔ بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ترکیہ کے فضائی حملے امریکی فوجیوں کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا داعش کو شکست دینے کے لیے شام میں کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے نے مطالبہ کیا کہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر فوری کشیدگی کم کی جائے۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔