Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کے 10ارب کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم

وکلاء کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر حق دفاع ختم کیا گیا ، سماعت 29نومبر تک ملتوی

جمعرات 24 نومبر 2022 22:33

وزیراعظم شہبازشریف کے 10ارب کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) سیشن عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 10ارب کے ہرجانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلاء سے شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھامگر وکلاء کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں شہبازشریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے ۔ عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنا ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کڑووں روپے افر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیخلاف 8جولائی 2017ء کو ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات