Live Updates

اعلیٰ ترین عسکری عہدوں پر باضابطہ تعیناتیوں کا آئینی عمل بحسن و خوبی انجام پانا خوش آئند ہے‘عابد شیر علی

آئین کی منشا ء کے مطابق تقرریوں سے ملک میں استحکام آئیگا،عمران نیازی کی ساری ہیکڑی توشہ خانہ کیس میں ختم ہو جائیگی

جمعرات 24 نومبر 2022 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین عسکری عہدوں پر باضابطہ تعیناتیوں کا آئینی عمل بحسن و خوبی انجام پانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئین کی منشا ء کے مطابق تقرریوں سے ملک میں استحکام آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی انا کی تسکین کے لیے ایسے خواب دیکھ رہا ہے جن کی کوئی تعبیر ہی نہیں۔ عمران نیازی کی ساری ہیکڑی توشہ خانہ کیس میں ختم ہو جائے گی، فوجداری کارروائی کے لیے فل بینچ بن گیا، دن میں تارے دیکھے گا جلدی۔عابد شیر علی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاک فضائیہ میں پہلی فائٹر پائلٹ مریم مختیاز کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر پاکستان کی قابل فخر بیٹی مریم مختیار کا یوم شہادت ہے ، وہ پاک فضائیہ میں پہلی فائٹر پائلٹ تھیں۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات