سعودی عرب جزیرے کے سیاحتی منصوبہ پر70 کروڑڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا

جمعہ 25 نومبر 2022 15:42

سعودی عرب جزیرے کے سیاحتی منصوبہ پر70 کروڑڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) سعودی عرب خلیج عرب میں واقع اپنے جزیرے تاروت میں سیاحتی ترقیاتی منصوبے پر 70کروڑ 26 لاکھ ڈالر (2.64 ارب ریال) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 32 مربع کلومیٹرپر مشتمل جزیرے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کیا جائے گا۔اس میں 120،000 افراد آباد ہیں۔منصوبے کے تحت تاروت میں سیاحت کے فروغ،ثقافتی ورثیاور ماحولیاتی فوائد پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔