Live Updates

عمران خان ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے، عمرسرفرازچیمہ

جمعہ 25 نومبر 2022 22:33

عمران خان ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے، عمرسرفرازچیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2022ء) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے، ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے شہباز زرداری ٹولہ کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کا بغض باطن نتر کر سامنے آگیا ہے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرائونڈ اترنے کی اجازت نہ دے کر شہباز زرداری حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پار کردیں ، امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوکر ملک کے سب سے بڑے لیڈر کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے،ثابت ہوگیا کہ کرپٹ ٹولہ عمران خان کی زندگی کے درپے ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی ڈی ایم ٹولے نے آئے روز جلسے ،جلوس ،مارچ اور احتجاج کیے کسی نے نہیں روکا ، احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ،امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں ، عمران خان ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے اور ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے شہباز زرداری ٹولہ کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات