اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،چار ملزمان گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،چار ملزمان گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2022ء) اٹک پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں چار ملزمان گرفتارکرکے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد عمران نے منشیات فروش شاہد محمود سے 1500 گرام چرس بر آمد کرلی جبکہ اے ایس آئی محمد اسرار نےمنشیات فروش ذوالقرنین سے 1450 گرام چرس بر آمد کر لی۔تھانہ رنگو کے اے ایس آئی راشد محمود نےمنشیات فروش عامر علی سے 1200 گرام چرس ،60 گرام ہیروئن اور40گرام آئس بر آمد کرلی۔تھانہ پنڈیگھیب کے سب انسپکٹر عاطف ستار نے تھانہ پنڈیگھیب میں گرفتار ملزم افتخار احمد سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لی،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔\378