حیدرآباد، چار ملزمان گرفتار، شراب برآمد

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

حیدرآباد، چار ملزمان گرفتار،  شراب برآمد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2022ء) سخی پیر پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مخفی اطلاع پر مال پیڑی کے قریب خالی پلاٹ میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو افراد سید اکرام اور غلام محمد ویسر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار جواریوں کے قبضے سے برآمد کیش رقم اور تاش کے پتے پولیس تحویل میں لے لیے گئے۔ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے حسینی چوک ٹنڈو ولی محمد کے قریب سے ناصر راجپوت اور خرم نیلگر کو 9 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ سخی پیر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف جوا اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :