پشاورپولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث چار ملزمان گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

پشاورپولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث چار ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) حیات آباد سرکل پشاور پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی حیات آباد ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزمان میں دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دو پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان میں اعجاز عرف ذین، لقمان، شوال اور اقبال شاہ شامل ہیں،ملزمان شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز چھیننے کے بعد بیرون ملک سمگل کرتے تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے 25عدد قیمتی موبائل فونز، دو عدد لیپ ٹاپ، چھینی گئی نقد رقم 2 لاکھ 60 ہزار روپیہ جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکلز بھی آمد ہوئی ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔