ایبٹ آباد،مانگل پولیس نے ترہانہ ملیار میں احسان قریشی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

ایبٹ آباد،مانگل پولیس نے ترہانہ ملیار میں احسان قریشی کو قتل کرنے ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) ایبٹ آباد کے علاقے مانگل کی پولیس نے ترہانہ ملیار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر احسان قریشی ولد جلیل قریشی کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ مانگل کے ایس ایچ او اصغر خان کی بہترین حکمت عملی سے ملزم ثاقب شاہ اور افسر شاہ کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترہانہ میں گذشتہ رات افسر شاہ ولد نوران شاہ اور ثاقب شاہ ولد افسر شاہ ساکنان ترہانہ نے احسان ولد جلیل کو گھر سے بلا کر بذریعہ فائرنگ قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ مانگل میں زیر دفعات 34/302 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر مانگل پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو آلہ قتل پستول 30 بور سمیت گرفتار کر لیا ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے بروقت کاروائی عمل میں لانے پر مانگل پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔