نوشہرہ، خاتون نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

جمعہ 25 نومبر 2022 22:30

نوشہرہ، خاتون نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) نوشہرہ میں جہانگیرہ چوک کے قریب ایک خاتون نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں،واقعے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی شناخت نواب شیر اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو ملی خیل ضلع نوشہرہ کے رہائشی تھے ۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :