جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور مو ٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے چار ارکان گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور مو ٹر سائیکل چھیننے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2022ء) تھانہ کھنہ پولیس نےجڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور مو ٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کے چار ارکان گرفتار کو گرفتار کر کےموٹر سائیکل، نقدی ،مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ ا و کھنہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کا ر لا تے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر لوٹنے والے متعدد وارداتو ں میں ملو ث گینگ کے چارارکان کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت وقار، محب ،شہریار اور گل محمد کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے مو ٹر سائیکل، نقدی، مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے۔ سی پی او آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیموں کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے شاباش دی اور تما م ڈی پی اوز کو مزید ہد ایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کر یک ڈائون کو مزید تیز اورموثر بنایا جائے اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔