Live Updates

عمران نے شہباز کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا، خواجہ آصف

جمعہ 25 نومبر 2022 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شہباز شریف کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹ گئے، ان کی حقیقت ان کے ورکرز کے سامنے آگئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان لڑتے رہیں تو دوسرے اداروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات