Live Updates

اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں

اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لینا چاہیے،پرویز الہی جدھر کا بہاؤ دیکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 نومبر 2022 16:39

اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔26 نومبر 2022ء) اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں۔ حکمران اتحاد اب پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے، تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور آمد کی خبروں کے بعد وفاقی وزراء کی جانب سے بھی متعدد ایسے بیانات دیے گئے جن سے واضح ہے کہ اتحادی حکومت پنجاب حکومت میں جلد تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا پرویز الہی جدھر کا بہاؤ دیکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہو گی کہ معافی تلافی ہو جائے۔جبکہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت دو تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پنجاب کو جس طرح چلایا جا رہا ہے ہم چاہیں گے کہ وہ تبدیل ہو۔پرویز الہی وعدہ اور دعائے خیر کر کے دوڑے ہیں، اتنی جلدی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے گئے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا اشتراک پلان اے ہے جب کہ عمران خان کے بیانیے سے مبینہ اختلاف رکھنے والے ایم پی ایز کی گروپ کی اعلانیہ تشکیل لائن بی ہے۔

دونوں ممکنہ صورتوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی قربانی دینے والوں کو انتخابی ایڈجسمنٹ کی ضمانت دی گی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا۔مشاورت کے بعد قائدین نے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات