برازیل کے اسکو لوں میں فائرنگ، 2 اساتذہ سمیت 3 افراد ہلاک

ہفتہ 26 نومبر 2022 18:28

برازیل کے اسکو لوں میں فائرنگ، 2 اساتذہ سمیت 3 افراد ہلاک
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2022ء) برازیل کے دو ا سکولوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اساتذہ ور ایک طالب علم ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :