جنوب مشرقی برازیل میں سکول میں فائرنگ سےتین افراد ہلاک، گیارہ زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:32

جنوب مشرقی برازیل  میں سکول میں فائرنگ سےتین افراد ہلاک، گیارہ زخمی
برازیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) جنوب مشرقی برازیل کے دو سکولوں میں 16سولہ لڑکے کی فائرنگ سےتین افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسپیریٹو سانٹو ریاست کے شہر اراکروز کی انتظامیہ کے مطابق شوٹر نےاپنے پرانے سکول کے اساتذہ کے گروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد وہ نزدیکی پرائیویٹ سکول میں چلا گیا جہاں اس نے ایک کمسن لڑکی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کردیا۔ گورنر رینٹو کاساگرانڈ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے شوٹر کو گرفتار کرلیا ہے، انہوں نے ریاست میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔