جی ٹی روڈہری پورپرواقع گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے نوجوان قتل

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:32

جی ٹی روڈہری پورپرواقع گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے  نوجوان قتل
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) جی ٹی روڈہری پورپرواقع گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیاگیا۔ ریسکیو1122ہری پورکے مطابق تھانہ سٹی کی حدودجی ٹی روڈپر واقع نجی گیسٹ ہاؤس میں رات گئے گولی لگنے سے 34 سالہ حسن علی شاہ ولد چن شاہ سکنہ کھلابٹ سیکٹر نمبر 1 موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوکنٹرول روم کواطلاع موصول ہونے پر میڈیکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی جس نے لاش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعدمقتول کو آبائی علاقے کھلابٹ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیا گیاجبکہ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔