سکیورٹی فورسز کا کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،9 دہشت گردمارے گئے ، 3 زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:24

سکیورٹی فورسز  کا کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) سکیورٹی فورسز کےکوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گردمارے گئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں۔

دھماکے میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ر ہے تھے۔ آپریشن صبح 6 بجے شروع ہوا۔ گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔