پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا '' انٹرنیشنل ڈے آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز'' 3 دسمبر کو منایا جائے گا

اتوار 27 نومبر 2022 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا '' انٹرنیشنل ڈے آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز'' 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کے مسائل کے خاتمہ اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 1992 میں اقوام متحدہ کی ایک قرارداد میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی تھی کہ دنیا بھر کے خصوصی افراد دیگر افراد کی طرح زندگی گزارنے کا پورا استحقاق رکھتے ہیں۔ گزشتہ30 سال سے دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن مسلسل منایا جا رہا ہے تاکہ ایک ایسی دنیا کی تعمیر کی جائے جہاں پر سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو، ان کو مساوی مواقع مسیر آئیں۔