دوسری آن لائن انٹرنیشنل کانفرنس فار فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز 3 دسمبر کو ہوگی

اتوار 27 نومبر 2022 10:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) سپورٹس پروموشن سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیراہتمام دوسری آن لائن انٹرنیشنل کانفرنس فار فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز 3 دسمبر کو ہوگی۔ گزشتہ روز سپورٹس پروموشن سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر فیصل فیاض نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں اور یہ کانفرنس یو این ایس ڈی جی #3,4,9,16,15,17, کے تحت انسانیت کی فلاح وبہبود ، انسان و انسانیت اور سپورٹس کی فلاح کے لیے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اور سپرپئیر یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید بابر ڈین آف ہیلتھ سائنسز سپیریئر یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق، چیرمین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، گومل یونیورسٹی،پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر نزیر، پریزیڈنٹ پاکستان آئی اے پی سی ایس۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی گل، اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی حرا عطا، لیکچرار پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر گردیپ سنگھ انڈین ہاکی اولمپین ڈائریکٹر ورلڈ یونیورسٹی گیمز، پروفیسر ڈاکٹر کشور مکھپنڈے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انڈین فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، عروج ثاقب وائس پریزیڈنٹ سپورٹس پروموشن سوسائٹی ، سید محمد مرتضی اور ورلڈ سپورٹس ایکسپرٹس دوسری فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنس2022 میں شرکت کریں گے۔

پوری دنیا سے سپورٹس سے وابستہ لوگ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد صرف سپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔