Live Updates

عابد شیرعلی لندن میں مصروف وقت گزار کروطن واپس پہنچ گئے

اتوار 27 نومبر 2022 11:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) فیصل آبادپاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما‘سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی لندن میں مصروف وقت گزار کروطن واپس پہنچ گئے‘انہوں نے وہاں پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران میاں محمد نوازشریف نے ان کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اسی جوش وجذبہ سے ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں‘پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما چوہدری عابد شیر علی نے لندن سے واپسی پرکارکنوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اوروہ اپنے حلقہ انتخاب میں متحرک ہوکر پارٹی کو مزید مضبوط اورفعال بنانے کیلئے کوشاں ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹس سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا افواج پاکستان میں اہم ترین تقرریوں پر آئین و قانون سنیارٹی اور میرٹ پر عمل کیا گیا ہے جو ان کا تدبر بھرا قابل تحسین اقدام ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم نے صدر پاکستان کو پسند اور ناپسند کی بجائے خالص میرٹ پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے تقرر کی سفارش کی ہے امید ہے کہ نو منتخب جنرل پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تمام سازشیں اور خواہشات دم توڑچکی ہیں عام انتخابات سے قبل سیاسی خواہشات بھی نہیں رہیں گی ،فتنہ نے جمہوریت کے خلاف سازش کی کوشش کی مگراٴْسے ناکامی کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

دعویٰ سے کہتاہوں کہ وہ راولپنڈی میں بھی دھرنانہیں دیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات