ملک کی کاروباری برادری کی چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوانیٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہے،شہزاد علی ملک

اتوار 27 نومبر 2022 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2022ء) ملک بھر کی کاروباری برادری نے جنرل عاصم منیر کو نیا چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بننے ہر مبارکباد دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو یہاں شہزاد علی ملک ستارہ امتیاز چیرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ نے وقاص انجم کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی حکومت ، مسلح افواج اور عوام جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اور مادر وطن سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے پر عزم اور ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور کسی کو بھی اپنے غیر ملکی آقاو ¿ں کے مذموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے اسے بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

محب وطن کاروباری طبقہ مایوس اور بے راہ عناصر کے ان ٹارگٹڈ اور ریاست مخالف عزائم کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، وہ نہ صرف میدان جنگ میں اپنی قیمتی جانیں پیش کرتے ہیں بلکہ خوفناک زلزلے یا تباہ کن سیلاب جیسی انتہائی مشکل صورتحال میں بھی ایک ہم آہنگ فورس کے طور پر کام کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم تاریخ کے نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان چیلنجز پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہیں اور جلد ایک مضبوط ملک کی حیثیت سے ابھریں گے۔