سیالکوٹ، انسانیت کی بے لوث بلا امتیاز خدمت کرنا ہی انسانیت ہے، میاں اعجاز انجم

اتوار 27 نومبر 2022 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2022ء) انسانی حقوق کی تنظیم روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر میاں اعجاز انجم نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث بلا امتیاز خدمت کرنا ہی دراصل انسانیت ہے، جو لوگ مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کررکھا ہے تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد شریف گھمن، تنظیم کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر اور موسیٰ اشفاق کے ہمراہ ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم زیر تعلیم ہونہار بچیوں میں گرم جیکٹس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران اپنی مدد آپ کے تحت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں انسانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی بہتری کیلئے ان کی خدمت کرکے دل اور روح کو جو تسکین ملتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، دوسروں کی مدد کرنا اور انکے دکھ درد میں شریک ہونا افضل ترین عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ کو بے حد پسند ہے۔

متعلقہ عنوان :