Live Updates

wاداروں کیخلاف نفرت انگیز الزام تراشی :پیمرا نے نوٹس لے لیا

{اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد

اتوار 27 نومبر 2022 18:30

/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2022ء) پیمرا نے ٹی وی چینلز پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور الزام تراشی پر مبنی تقریر نشر ہونے کا نوٹس لے لیا ،اعظم سواتی کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگا دی،پیمرا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ اعظم سواتی کے بطور مہمان کرنٹ افیئرز کے شوز میں شریک ہونے پر بھی پابندی ہے،اعظم سواتی کا کوئی بیان اور ٹکرز ٹی وی پر نہیں چلایا جائیگا،جو چینل پیمرا کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس بغیر کسی نوٹس کے معطل کردیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات