فیفا ورلڈ کپ 2022 : بیلجیم کی مراکش ہاتھوں شکست کے بعد برسلز میں ہنگامے جاری

درجنوں شائقین نے دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں، آتش بازی کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 نومبر 2022 13:34

فیفا ورلڈ کپ 2022 : بیلجیم کی مراکش ہاتھوں شکست کے بعد برسلز میں ہنگامے ..
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 نومبر ۔2022 ) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بیلجیم کی خلاف مراکش کی دو صفر سے فتح کے بعد برسلز میں ہنگامے جاری ہیں اور فٹ بال شائقین کے خلاف پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے درجنوں شائقین نے دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں، آتش بازی کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا. پولیس نے بتایا کہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے برسلز پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ میچ ختم ہونے سے قبل درجنوں افراد نے جن میں سے کچھ نے ہوڈیاں پہن رکھی تھیں پولیس کے ساتھ تصادم کی کوشش کی جس سے عمومی سکیورٹی متاثر ہوئی.

برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ شائقین لاٹھیوں سے لیس تھے اور آتش بازی سے ایک صحافی کے چہرے پر چوٹ لگی تقریباً ایک سو پولیس افسران کو بھیجا گیا تھا جبکہ رہائشیوں کو شہر کے مرکز کے کچھ علاقوں سے دور رہنے کا کہا گیا تھا. ترجمان کا کہنا ہے کہ تشدد کے پھیلاﺅ کو محدود کرنے کے لیے میٹرو سٹیشنوں کو بند اور گلیوں کو سیل کردیا گیا تھا امن بحال ہونے سے پہلے نگرانی کرنے والا ایک ہیلی کاپٹر بھی شہر کے اوپر پرواز کرتا رہا.

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ایک کار، کوڑے دان اور متعدد برقی سکوٹر جلاتے ہوئے دیکھا برسلز کے میئر فلپ کلوز نے ٹویٹ کیا کہ میں واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوںپولیس پہلے ہی مداخلت کر چکی ہے لہذا میں شائقین کو شہر کے مرکز میں نہ آنے کا مشورہ دیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ پولیس امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فسادیوں کو گرفتار کرے بیلجیم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں مشرقی شہر لیج میں 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، کھڑکیاں توڑیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا وہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا.

سٹور فرنٹ اور ایک بس شیلٹر کو توڑا گیا شمالی صوبے اینٹورپ میں بھی اسی قسم کے واقعات پیش آئے جہاں ایک درجن افراد کو گرفتار کیا گیامزید برآں ہالینڈ کی انسداد فسادات پولیس نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے والے مراکش کے فٹ بال شائقین کو منتشر کرنے کے لیے تین شہروں میں لاٹھی چارج کیا‘ڈچ پولیس نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے روٹرڈیم میں کارروائی کی، جہاں تقریباً 500 لوگ شہر کے مرکز کے قریب جمع ہوئے، دی ہیگ، ایمسٹرڈیم اور یوٹریکٹ میں بھی لوگ جمع ہوئے.

روٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے شائقین فٹ بال نے انسداد فسادات پولیس پر آتش بازی اور شیشے پھینکے جس کے بعد انہوں نے کارروائی کی ویڈیو تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس لاٹھیوں اور شیلڈز کا استعمال کرتے ہوئے ساتھ شہر کے مرکز کو خالی کرا رہی ہے. پولیس نے ایمسٹرڈیم اور دی ہیگ میں بھی فٹ بال شائقین کو منتشر کیا واضح رہے کہ میچ ختم ہوتے ہی نیدرلینڈز کی بڑی مراکشی برادری نے مشعلیں جلا کر، آتش بازی کرکے اور گاڑیاں چلاتے ہوئے جھنڈے لہرا کر جشن منانا شروع کر دیا تھا.