ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر واپسی سے انکار پر ردِعمل

ملک کے موجودہ صدر کے اکاونٹ کو بند کرنے سے آدھے امریکی عوام کا ٹوئٹر پر جو اعتماد ہے اسے نقصان پہنچے گا،بیان

پیر 28 نومبر 2022 20:52

ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر واپسی سے انکار پر ردِعمل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کیپیٹل حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بند کرنا سنگین غلطی تھی۔ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر کو نظر انداز کرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک ٹوئٹرصارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ٹرمپ کے ٹوئٹ نہ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہاہم بات یہ ہے کہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے اکاونٹ کو بند کرنے کی ایک سنگین غلطی کو درست کرلیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے قوانین یا سروس کی شرائط کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ایلون مسک نے لکھا کہ ملک کے موجودہ صدر کے اکاونٹ کو بند کرنے سے آدھے امریکی عوام کا ٹوئٹر پر جو اعتماد ہے اسے نقصان پہنچے گا۔