بھار ت ، پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالبِ علم کو دہشتگرد کہہ دیا، ویڈیو وائرل

پیر 28 نومبر 2022 22:04

بھار ت ، پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالبِ علم کو دہشتگرد کہہ دیا، ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2022ء) بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور مسلمانوں سے تفرت کی ایک اور مثال ، پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالبِ علم کو دہشتگرد کہہ دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک یونیورسٹی میں بھری کلاس میں دہشتگرد کہہ کر طالبِ علم کی تذلیل کرنا ہندو پروفیسر کو مہنگا پڑگیا، مسلمان طالبِ علم نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے پروفیسر کو کھری کھری سٴْنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مسلم طالبِ علم نے پروفیسر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق قابلِ برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اٴْڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔طالبِ علم کا مزید کہنا تھا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں، آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :