ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا

پیر 28 نومبر 2022 22:22

ایف آئی اے امیگریشن  کی   اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 مسافروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔مردان کے رہائشی ملزم حبیب کریم سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد کئے گئے۔ملزم ائیر بلیو کی پرواز سے دبئی جا رہا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوہئے ملزم کی نشاندہی پر ہنڈی حوالہ ایجنٹ اعجاز کو بھی گرفتار کر لیا۔دونوں ملزمان کو مزیدقانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔