انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

منگل 29 نومبر 2022 00:17

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2022ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم دیگر کرنسی مہنگی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپوٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت خرید224روپے اور قیمت فروخت224.25روپے پر برقرا رہی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کرید228.75روپے اور قیمت فروخت 231روپے پر بدستور مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 248روپے سے بڑھ کر250روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 288روپے سے بڑھ کر289روپے پر جا پہنچی

متعلقہ عنوان :