ہری پور پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

منگل 29 نومبر 2022 11:33

ہری پور پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار،  منشیات برآمد
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) ہری پور پولیس نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار اور 3 کلو 205 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پولیس نے منشیات فرشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او سرکل ہیڈ کواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالغفور خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران یاسر ولد عبدالرشید سکنہ تلوکر محلہ کھوکھراں کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو کلو 260 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمٰن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار راجہ ممتاز نے ہمراہ نارکوٹکس ٹیم کے منشیات فروش احتشام علی ولد سید محمد شاہ سکنہ اوگی مانسہرہ کو 945 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :