اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کاامن اور سیاسی عمل میں وسیع خدمات انجام دینے والے عالمی ادارے کے سابق اہلکار فرانسیسک وینڈریل کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 29 نومبر 2022 12:06

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کاامن اور سیاسی عمل میں وسیع خدمات انجام ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےامن اور سیاسی عمل میں وسیع خدمات انجام دینے والے عالمی ادارے کے سابق امن اہلکار فرانسیسک وینڈریل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے فرانسیسک وینڈرل کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریش نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی ان کی خدمات اور مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے عزم اور جذبے کو کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وینڈریل نے اقوام متحدہ میں 34 سال تک اپنی خدمات انجام دیں اور ان کا یہ سفر 1980 کی دہائی میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

وہ اقوام متحدہ میں اپنے سفارتی تعیناتی کے دور میں وسطی امریکا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ذاتی نمائندہ کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے امن عمل میں وسیع خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مشرقی تیمورکی آزادی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2000میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندہ برائے افغانستان تعینات ہوئے اور 2سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ فرانسیسک وینڈریل جون 1940 میں سپین کے شہر بارسلونا میں پیدا ہوئے اور اتوار کو 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔