کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ،مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنر ل عاصم منبر کے ہمراہ آمد ، گارڈز کی سلامی

منگل 29 نومبر 2022 12:29

کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ،مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنر ل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیاجس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔