شہریوں سے 22لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث 5ملزمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزمان کو گرفتار کیا ،خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے فون کرتے تھے

منگل 29 نومبر 2022 13:57

شہریوں سے 22لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث 5ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائیاں کرکے بینکنگ فراڈ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سمیع اللہ، عامر شہزاد، محمد عمران، امتیاز احمد اور حبیب اللہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے،ملزمان شہریوں سے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کرلیتے تھے۔ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے 22لاکھ 34ہزار 500روپے کا فراڈ کر چکے تھے،ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے زیر استعمال 6 موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :