دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 29 نومبر 2022 13:58

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23 ہزار500 کیوسک اور اخرج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد10ہزار100کیوسک اور اخراج 10ہزار100کیوسک، خیرآباد پل آمد16 ہزار600کیوسک، اخراج16ہزار600کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9ہزار500کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد5ہزار700کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 57 ہزار400کیوسک اور اخراج 51ہزار400کیوسک،چشمہ47ہزار900کیوسک اوراخراج51ہزارکیوسک، تونسہ آمد 48 ہزار900کیوسک اور اخراج 39 ہزار 700کیوسک،گدو آمد37ہزار800کیوسک اور اخراج30ہزار700کیوسک، سکھر آمد 29ہزار 800کیوسک اور اخراج 13ہزارکیوسک ،کوٹری آمد24ہزار600کیوسک اور اخراج 11ہزار300کیوسک،تریموں آمد3ہزار 300کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد4ہزار 700کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1510.14 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.687 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1137.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.320 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح643.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔