اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں، منشیا ت , ممنوعہ کیمیکل برآمد،دوخواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 14:14

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں، منشیا ت , ممنوعہ کیمیکل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتہ میں 34ملک گیر کارروائیوں میں 3000.65کلو گرا م منشیا ت، 4820لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمدکرکے دوخواتین سمیت 32ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 21نومبرسے 27 نومبر کے دوران34ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں کیں ۔

اے این ایف بلوچستان نے 8کارروائیوں میں2583.986کلوگرام منشیات اور4820لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا جن میں2100کلو افیون، 30 کلو ہیروئن ،453 کلو چرس ، 0.986 کلوآئس اور 4820لیٹر ممنوعہ کیمیکل شامل ہے ۔ان کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ۔ اے این ایف پنجاب نے8کارروائیوں میں168.276کلو منشیات برآمدکی جن میں 20.4کلو افیون ، 1.500کلو ہیروئن 143.245 کلوچرس ، 2.32کلو آئس اور 0.811 کلو الپرازولم گولیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اے این ایف خیبر پختونخوا نے8کارروائیوں کے دوران 242.016کلومنشیات برآمدکرکے 11ملزمان کو گرفتار کیا اور 5گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ برآمدہ منشیات میں 124.800 کلو افیون 6.71,کلو ہیروئن ، 106.006کلو چرس اور 4.5کلو آئس شامل ہیں ۔اے این ایف سندھ نے2کاروائیوں میں1.530کلو منشیات برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

برآمد کردہ منشیات میں1.530کلو ہیروئن شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی نے8کارروائیوں کے دوران 4.842کلومنشیات برآمدکرکےایک خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کیا ۔ برآمدہ منشیات میں0.542کلو ہیروئن ، 1.440کلو چرس ، 2.732 کلوآئس، 0.028کلو ویڈ اور100گرام ڈیزیپام گولیاں شامل ہیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔