خرم دستگیر خان (کل) ضلع ٹھٹہ ، جھمپیرمیں 220 کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے

منگل 29 نومبر 2022 14:16

خرم دستگیر خان (کل)  ضلع ٹھٹہ ، جھمپیرمیں 220 کے وی گرڈ سٹیشن  کا افتتاح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان (کل) بدھ کو ضلع ٹھٹہ کےعلاقے جھمپیرمیں 220 کے وی گرڈ سٹیشن’’ جھمپیرII ‘‘کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کے بیان کے مطابق یہ منصوبہ جھمپیر ونڈکلسٹر میں 10ونڈ پاور پلانٹس سے 510میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گا۔ عوام کو سستی بجلی مہیا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےجس کے لیے حکومت مختلف منصوبے متعارف کروا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :