مانسہرہ ، عصمت فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 14:16

مانسہرہ ، عصمت فروشی  میں ملوث 4 ملزمان  گرفتار
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) مانسہرہ پولیس نے عصمت فروشی کے مکروہ کاروبار کی عوامی شکایات پر ایک گھر سے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کےمطابق تھانہ شنکیاری کو شکایات موصول ہوئی کہ بیدادی میں ایک گھر میں عصمت فروشی کا کاروبار جاری ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فحاشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں بٹگرام کے 2 رہائشی مندر خان ، حضرت نبی ، علی جان اور لاہور کی رہائشی خاتون مسمات (ج) شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔