سید نوید قمرکا ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 29 نومبر 2022 15:46

سید نوید قمرکا ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ممتاز صنعت کار اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنما ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس ایم منیر کو کاروباری دنیا میں گراں قدر خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی وفات کاروباری اور بہت سے ایسے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے جن کی زندگیاں ان سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کو کاروبار برادری کے لئے اپنی لگن اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے عزم کے لئے جانا جاتا تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحو م کوجنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت و استقامت سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :