کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 15:46

کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 ہائی اسکول کے قریب لانڈھی پولیس اوردو مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم جنید ولد سید حسین اپنے ملزم ساتھی کے ہمراہ شہریوں کو لوٹنے میںمصروف تھا کہ موقع پرپولیس پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی میںشاہ فیصل کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان شفقت اور عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8کلو سے زائدگٹکا ماوا برآمدکرلیاہے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔