وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی عبوری افغان حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

منگل 29 نومبر 2022 15:46

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی  عبوری افغان حکومت کے نائب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے عبوری افغان حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے منگل کو دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر مائنز اینڈ پٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، رابطوں اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\932