سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 29 نومبر 2022 15:50

سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف پاک فوج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :