پشاور،اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون کی کارروائی ،15 نانبائی گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 16:38

پشاور،اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون کی کارروائی  ،15 نانبائی گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی نے اکیڈمی ٹائون میں نانبائیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران انہوں نے کم وزن اور مہنگے داموں 30 روپے روٹی فروخت کرنے پر 15 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہاکہ نانبائی سرکاری نرخ کے مطابق روٹی فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :