ہنڈی حوالہ ،منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 16:47

ہنڈی حوالہ ،منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) ایف آئی اے پنجاب زون ون نے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور کی ہدایت پر ایس آئی رانا اعجاز اور ایس آئی علی رضا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گڑھی شاہو لاہور سے ملزم عبدالبقی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے 78لاکھ 39 ہزار روپیاور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گیں۔ ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :